اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے باوجود 65 ہزار کی حد بحال ہوکر واپس نیچے

Jan 02, 2024 | 14:03

نئے کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔خیال رہے کہ نئے سال کے پہلے کاروباری دن آغاز میں بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اور اب منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔تاہم، 65 ہزار کی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 64 ہزار 700 پر آگیا۔

مزیدخبریں