نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کے گھر جا پہنچے۔
نگراں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت ک اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، ان کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی، محسن نقوی نے خدمت، کارکردگی اور محنت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔