چکوال کا شخص غیریقینی صورتحال میں اہم کردار ادا کررہا ہے: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ الیکشن ایک روز کےلئے ملتوی ہونا یا غیر یقینی صورتحال سے سیاسی جماعتوں کو نکالنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا فارمولہ الیکشن ہے وگرنہ ملک پھنستا ہی جائے گا۔ مجھے اندیشہ ہے کہ چکوال کا شخص غیر یقینی صورتحال میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کیا طاقتور حلقے دوسرا سانحہ 9 مئی ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کاکہناتھاکہ ملک میں مہنگائی اور الیکشن کی بے یقینی اس لئے پیدا کی گئی کہ مجسمہ بنانے والے اعتراف جرم نہیں کررہے۔ نو مئی کے تانے بانے کچھ ممالک سے ملتے ہیں لیکن کسی نے آج کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جواز بناکر چیلنج کیاجا رہا ہے کہ سسلین مافیا ڈان مافیا کے الفاظ واپس نہیں لئے لیکن انہیں معصوم کے الفاظ دے دئیے گئے اور فوج کو آج بھی ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔لیکن آج مٹی پاؤ پروگرام نہیں چل سکتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ جمشید دستی کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں کہ ادارے حقائق کےلئے تحقیقات کریں۔ جمشید دستی کے معاملے پر اگر کسی نے ڈرامہ کیا اسے سزا ملنی چاہیے۔لیگی رہنما کاکہناتھاکہ پاکستان پر حملہ کرنے والے کو دہشت گرد کہہ کر سزا دی گئی تو نو مئی کرنے والوں کو کیوں سزا نہیں دی جا رہی؟ ان کاکہناتھاکہ الیکشن ایک روز کےلئے ملتوی ہونا یا غیر یقینی صورتحال سے سیاسی جماعتوں کو نکالنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا فارمولہ الیکشن ہے وگرنہ یہ پھنستا ہی جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ سولہ ماہ میں ہم جتنے بااختیار رہے سب کو اندازہ ہے۔ اگر اتنے پاور فل ہوتے تو کے پی میں سوشل میڈیا کو تنخواہوں والوں کو پکڑ لیتے۔ اب ان کو بے نقاب کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے بغیر نواز شریف الیکشن مہم کےلئے باہر نہیں آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن