پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی نے کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں رضا ربانی نے بتایا کہ اجلاس میں وزیرداخلہ نے مجموعی طور پر داخلی صورتحال اور چیلنجز کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک دہشتگردی کیخلاف اپنی پالیسی پرنظرثانی کر رہے ہیں، اسی طرح پاکستان بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے، اس ضمن میں کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے جلد حکومت کے حوالے کر دے گی۔ رضا ربانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ بھی اپنی پالیسی میں
تبدیلی لا رہا ہے اس لیے ہمیں بھی اپنی پالیسی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کو
جوہری کانفرنس اور پاک، بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔