وزیراعلٰی محمد شہبازشریف نے لاہورمیں داتا دربارپرخود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی ۔ گورنرپنجاب سلمان تاثیرنے بھی خودکش دھماکوں کوغیرانسانی فعل قراردیا ۔ صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی داتا دربار میں حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ گورنراوروزیراعلٰی سندھ ، گورنروزیراعلٰی خیبرپختونخوا ، گورنروزیراعلٰی بلوچستان نے بھی واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ نون کے قائد محمد نوازشریف ، الطاف حسین ، عمران خان ، سید منورحسن، فضل الرحمٰن اور قاضی حسین احمد نے بھی واقعہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے ،مفتی منیب الرحمٰن ، مولانا سمیع الحق ، ساجد میر ، محمد احمد لدھیانوی ، علامہ ساجد نقوی، مولانا عبدالرحمٰن اشرفی ، مولانا فضل الرحیم ، قاری زوار بہادر ،مولانا عبدالخالق اسدی ، علامہ منیراحمد یوسفی اوردیگر نے بھی ان خودکش دھماکوں میں بے گناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔