چینی صدرنے یہ بات کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے نوے سال مکمل ہونے کے حوالے سے بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ چینی صدر نے کا کہنا تھا کہ گزشتہ صدی میں چین نے مشکلات پرقابو پایا اورکمیونسٹ پارٹی نے انقلاب، ترقی اوراصلاحات میں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ صدی کے تاریخی ادوارمیں کچھ غلطیوں کے باعث شدید نقصان اٹھانا پڑا جس کی بنیادی وجہ ہماری سوچ کا ملک کے زمینی حقائق پر مبنی نہ ہونا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنےارکان کے درمیان بدعنوانی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد اورحمایت کھو سکتی ہے۔