لیگ سپینردانش کنیریا نےکلیئرنس سرٹیفیکیٹ لینے کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ۔

Jul 02, 2011 | 04:19

سفیر یاؤ جنگ
پی سی بی کے خلاف درخواست میں دانش کنریا نے موقف اختیارکیا کہ انہیں کلیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہوئے میرٹ کی بنا پرقومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے اورپاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ پٹیشن دائرکرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دانش کنریا کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی سے رابطے میں ہیں اورتمام مطلوب دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ان کے ساتھ نامناسب رویہ سمجھ سے بالا ترہے۔
مزیدخبریں