ملک بھرمیں بجلی کا بحران بدستورجاری، شارٹ فال دوہزار آٹھ سو پچاس میگاواٹ، لوڈشیڈنگ دورانیے میں اضافہ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

Jul 02, 2011 | 04:37

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارپانچ سو بیس جبکہ طلب سولہ ہزار تین سے ستر میگاواٹ ہے ۔ تھرمل ذرائع سے ایک ہزار چھ سو اکیانوے ،ہائیڈرل سے پانچ ہزار پینسٹھ ،آئی پی پیز سے چھ ہزار چھ سو چودہ جبکہ رینٹل پاورپلانٹ سے ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔ بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا جس کی وجہ سے شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے اوربعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
مزیدخبریں