آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کی دونشستوں پر انتخابات کرانے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

ایم کیوایم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت پاکستان نے بد نیتی سے کراچی کی دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کرکے مہاجر ووٹروں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھا اس لیے الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ہدایت کی جائے کہ وہ کراچی کی دونشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کرے ۔ ہائیکورٹ نے دوطرفہ موقف سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن