ہلاکتوں کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو مریضوں کو تڑپتا چھوڑ گئے۔ ہڑتالی ڈاکٹر آج شام تک واپس آجائیں۔ رانا ثناء اللہ

Jul 02, 2012 | 13:28

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرانے ڈاکٹر واپس کام پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سو نئے ڈاکٹر نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ دو ہزارڈاکٹر دو دن میں کام شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں کام شروع ہوگیا ہے۔ دو دن میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھتیس ڈاکٹروں کو تیس دن کے لیے حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ ڈاکٹرز کام کرنے والے ڈاکٹروں کو روکنے کی پلاننگ کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بچے کی ہلاکت پر اس کے والد نے ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
مزیدخبریں