جاپان ميں عوامی مخالفت اور مظاہروں کے باوجود ايٹمی پاور پلانٹ دوبارہ چلا دیا گیا۔

گزشتہ سال مارچ ميں فوکوشيما نيوکليئر پاور پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے بعد جاپان بھر ميں تمام ايٹمی بجلی گھر بند کر ديے گئے تھے.حفاظتی انتظامات کا جائزہ لينے کے بعد ايٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ چلايا جا رہا ہے.اس سلسلے ميں سب سے پہلے فوکوئی صوبے ميں واقع اوہی نيوکلير پلانٹ کو چلايا گيا ہے.ايٹمی بجلی گھروں کے خلاف جاپان ميں کئی روز سے مظاہرے جاری ہيں.اس حوالے سے ہزاروں افراد نے جاپان کے وزير اعظم کے گھر کے باہر مظاہرہ کيا.جاپانی وزير اعظم نے فيصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہريوں کا معيار زندگی برقرار رکھنے کے ليے نيوکليئر پاور پلانٹ چلانا ناگزير ہوچکا ہے۔ ايٹمی بجلی گھر نہ چلائے گئے تو ملک کے کئی حصوں ميں لوڈشيڈنگ کرنی پڑے گی.

ای پیپر دی نیشن