شدید گرمی کی لہرمزید دو روزبرقرار رہنے کی توقع ہے، پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں دن کے وقت لوچلنے کا امکان ہے

Jul 02, 2012 | 15:28

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ پنجاب کے بالائی اور وسطی ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی موجودہ لہرمزید دو روز تک جاری رہے گی۔ ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا۔ گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ گرمی سبی، رسالپور اور تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت سنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد تنتالیس،لاہور چھیالیس، کوئٹہ اڑتیس، مظفر آباد چوالیس ، ملتان بیالیس، کراچی تینتیس، پیشاور چوالیس،گلگت سینتیس ،مری اکتیس اور فیصل آباد میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں