کولمبو کےسنہالی سپورٹس کلب میں جاری میچ کے تیسرے روزپاکستان نے اپنی پہلی اننگز چار سواٹھاسی رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق دو اور عدنان اکمل پانچ رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق چھیاسٹھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے کہ پانچ سو اکاون رنز کے مجموعی سکور پر اننگز ڈیکلئیر کردی گئی۔
سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوا اور صرف گیارہ کے مجموعی سکور پر پراناویتانا اپنا کھاتا کھولے بغیر جنید خان کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد تلکررتنے دلشان اورکمار سنگاکارا نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا اور سکور ستررنز تک پہنچا دیا، تاہم بارش کے باعث کھیل کو پہلے روک دیا گیا اور پھر بالآخر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔۔