غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشو ں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں ریاست آسام میں کم از کم ہلاکتوں کی تعداد ستتر ہوگئی ہے۔ سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھرجبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ دریائے برہم پتر اور کپلی اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شمالی بھارت میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے جس کے بعد ملک میں گرمی کی لہر میں کمی واقع ہو جائیگی۔