کراچی اسٹاک مارکیٹ ، ہنڈریڈ انڈیکس تین سواکتالیس پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگیا۔

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری اور نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے پیش نظر آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس کاروبار کے اختتام تک تین سو اکتالیس پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار ایک سو تینتالیس پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج نہ صرف انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بلکہ تقریبا ایک ماہ بعد کاروباری حجم بھی دس کروڑ شئیرز سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہا۔ مجموعی طور پر گیارہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ شئیرز کے سودے ہوئے حجم کے اعتبار سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ جہانگیر صدیقی کمپنی، ڈی جی خان سیمنٹ ایک روز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوجی ڈی سی، پاکستان آئل فیلڈ سمیت انرجی اسٹاکس میں زبردست تیزی کی بدولت انڈیکس نے تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کرایا۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ایک سو تین پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزارپانچ سو چھیالیس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں اکانوے کمپنیوں کے بارہ لاکھ اٹھائیس ہزارنوسو چوہترحصص کا کاروبارہوا۔ اڑتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ایک کمپنی کے حصص میں کمی جبکہ باون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن