جینفر لوپز ”واک آف فیم“ کا ستارہ بن گئیں

جینفر لوپز ”واک آف فیم“ کا ستارہ بن گئیں

شاذیہ سعید
43 سالہ گلوکارہ کو جینفر لوپزان کے تقریباً 30 برسوں پر محیط فنی سفر میں ملنے والی کامیابیوں کے اعتراف میں ”واک آف فیم“ کا ستارہ بنایا گیا ہے۔ ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے نام سے منسوب ہالی وڈ بلیوارڈ پرگزشتہ دنوں گلوکارہ لوپز کے اعزازمیں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں لاکھوں مداحوں کی موجودگی میں انہیں”واک آف فیم“ کا 2500 ستارہ پیش کیا گیا جبکہ گلوکارہ لوپز نے سنگ مرمر کے چمکتے فٹ پاتھ پرنقش اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی بھی کی۔ خوبصورت گلوکارہ جینیفر لوپزنے اس موقع کافی جذباتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ بلیوارڈ کا ستارہ بننا میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے میں خود کوایک خوش قسمت عورت سمجھتی ہوںکیونکہ آج میں محسوس کر رہی ہوں کہ فن کی خدمت کرنے میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
چھپاتی نہیں عمر کے آثار۔۔!
اداکار کیٹ ونسلٹ نے کہا ہے کہ وہ عمر کے آثار کو چھپانے کیلئے کبھی کاسمیٹکس سرجری اور بوٹاکس انجکشن کا سہارا نہیں لیتیں۔ وہ قدرتی حسن پر یقین رکھتی ہیں اس لئے وہ اپنے مداحوں کو قدرتی اشیاءسے تیار کردہ پراڈکٹس کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں کیونکہ ہر قدرتی چیز میں بے شمار فوائد پوشید ہ ہیں یہ جادوئی اثر ثابت ہوتے ہیں۔
یہ خطاب نہ چھین لے کوئی
دنیا کی ایک سو مشہور ترین شخصیات کی فہرست میں امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفری اول نمبر پر ہیں۔ اوپرا ونفری نے دنیا کی مشہور ترین شخصیات کی فہرست میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز پانچویں بار حاصل کیا ہے۔ اوپرا ونفری اپنا ٹی وی نیٹ ورک چلاتی ہیں۔فوربز کی طرف سے دنیا کی مشہور ترین ایک سو شخصیات کی فہرست آمدن اور میڈیا میں شہرت کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے۔گذشتہ سال اس فہرست میں اول نمبر پر آنے والی اداکارہ جینیفر لوپیز اس دفعہ بارہویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ فوربز کا موقف ہے کہ اوپرا ونفری کا ہالی وڈ میں وقار، ٹی وی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی موجودگی کی وجہ سے انہیں پہلی پوزیشن ملی۔
خوف آتا ہے مجھے ان مناظر سے۔۔۔
ہالی وڈ اداکار آئسلا فشر کہتی ہیں کہ انہیں ایکشن سے بھر پور مناظر کی عکسبندی کرواتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔صرف اتنا ہی نہیںبلکہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی اکثرخوفزدہ ہوجاتی ہیںکہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے لیکن اب وہ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوفزدہ ہونے کی عادت کو ترک کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔اسی کوشش میں آئسلا اکثر محتاط ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سستی شہرت مہنگی پڑ گئی
تیونس میں ایک گلوکار کو اپنے گانے میں پولیس کی تضحیک کرنے اور انہیں دھمکانے پر دو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ریپر الایعقوب نے یوٹیوب پر ریلیز کئے جانے والے اپنے ایک گانے میں پولیس کو کتوں سے تشبیہ دی تھی۔عدالت نے ان کے گانے کے ویڈیو کے ہدایتکار محمد ہادی اور اس میں کام کرنے والی اداکارہ سبرین کلیبی کو بھی چھ ماہ قید کی سزا دی ہے۔ یعقوب ابتداء میں تیونس میں زیادہ مقبول نہیں تھے لیکن ان پر پولیس کی تضحیک کا الزام لگنے کے بعد انہیں صحافیوں اور بلاگرز کی حمایت حاصل ہوئی۔اسے کہتے ہیں سستی شہرت مہنگی پڑ گئی۔
 پیرس جیکسن نے کی خود کشی کی کوشش
عالمی شہرت یافتہ پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ پیرس جیکسن کو مقامی وقت کے مطابق دو بجے گھر سے لے جایا گیا۔ یہ منشیات کے زیادہ استعمال کا معاملہ ہے اور پیرس کی کلائی پر کٹنے کے زخم بھی تھے۔مائیکل جیکسن کے بچوں میں پیرس جیکسن واحد بیٹی ہیں۔ جیکسن کی اکلوتی بیٹی ہونے کے سبب ان کا جائیداد میں حصہ بھی ہے۔سٹارڈم سے بھرپور اپنے بچپن کے برعکس مائیکل جیکسن اپنے بچوں کو ایک عام زندگی دینا چاہتے تھے لیکن ان کی موت کے بعد پیرس جیکسن نے خود کو دنیا سے نہیں چھپایا۔مائیکل جیکسن اپنے بچوں کو دنیا کی نظروں سے بچائے رکھنے کی پوری کوشش کرتے تھے لیکن پیرس کو خبروں کی زینت بنے رہنا پسند ہے شائد اسی لئے انہوں نے خود سوزی کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن