سوئس کیس ختم ہو چکے، بحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اعتزاز

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سوئس عدالتوں میں کیس ختم ہو چکے ہیں اب صدر زرداری کے خلاف کسی کیس کی بحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ حکومت سوئس بنکوں سے دولت واپس لانے کی باتیں کر کے سیاست چمکا رہی ہے لیکن اس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا‘ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن ججز کو سیاسی معاملات میں مداخلت اور سیاستدانوں پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر کے خلاف سوئس عدالتوں میں کیس میرٹ کے مطابق ختم ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...