”فیکٹری میں کام کے دوران بازو کٹ گیا‘مالک معاوضہ نہیں دے رہا“ مزدور عدالت پہنچ گیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیکٹری مزدور اپنا کٹا ہوا بازو لے کر عدالت آ گیا۔ مقامی رہائشی عمرخالد نے عدالت کو بتایا کہ وہ نبیل ہاشمی کی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ کام کے دوران اسکا بازو کٹ گیا لیکن فیکٹری مالک نے اسے کوئی معاوضہ نہیں دیا۔ درخواست گذار نے کہا کہ متعدد بار فیکٹری مالک سے التجا کی گئی مگر انہوں نے معاوضہ دینے سے انکار کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مقامی ایس ایچ او سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...