ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر ملتان نائب صدر مسلم لیگ (ن) ملتان شہر نے میاں محمد رزاق نے گزشتہ دنوں لاہور میں صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے اسمبلی دفتر میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے کہا مزدوروں صنعتی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ سیکورٹی سوشل ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے۔ لیبر ونگ کے عہدیداوں کے کام لیبرڈیپارٹمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول اور ہسپتال میں عزت و مقام سے حل ہوں گے۔ میاں رزاق حسین نے انہیں محنتی ورکروں کی لسٹ بھی دی۔ میاں محمد رزاق حسین نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالوحید ارائیں سے بھی ملاقات کی۔ بعد میں انہوں نے وزیر آبپاشی وزیر خزانہ پنجاب‘ وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین‘ صوبائی وزیر بلدیات رانا ثناءاﷲ خان سے بھی ملاقات کی۔
صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے میاں محمد رزاق سے ملاقات
Jul 02, 2013