محکمہ انہار کے من پسند سیٹوں پر سفارشیوں کی تعیناتی کیخلاف ایپکا مظاہرہ‘ دھرنا

Jul 02, 2013

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حویلی یونٹ ابدالی روڈ ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ روز محکمہ انہار کے دفتر کے ملازمین نے من پسند سیٹوں پر اپنے لوگوں کو لگائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنا بھی دیا جس کی قیادت ایپکا رہنما ڈاکٹر اسلم چوہان نے کی اور اس موقع پر دیگر ملازمین ملک یوسف‘ شفیع بوسن‘ را¶ یٰسین‘ ملک رضوان‘ رفیق بھٹی‘ ارشاد بھٹی‘ جاوید کامران‘ اقبال خان‘ رانا عبدالحمید‘ مجاہد عباس‘ شخ ساجد علی‘ ملک بشیر اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس ای حویلی کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اگر اسے تبدیل نہ کیا گیا تو ہم سب اپنے احتجاج کو بڑھا دیں گے۔

مزیدخبریں