سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں شوہر نے بدچلنی کا الزام لگاکر کلہاڑی سے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاو¿ں 117 شمالی میں 20 سالہ رضیہ بی بی کی شادی رمضان سے 3 سال قبل ہوئی، اس دوران بیٹی کی پیدائش کے بعد میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔ ملزم رمضان اپنی بیوی رضیہ پر بدچلنی کا الزام لگاتا تھا، پیر کو ملزم نے بیمار بیوی کو دوائی دینے کے بہانے نشہ آور گولیاں کھلا دیں اور کلہاڑی سے اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔