جتوئی (خبرنگار) زمیندار بیوپاری مویشیاں نے محنت کش بچے پر پالتو کتے چھوڑ دئیے کتوں نے یتیم محنت کش بچے کو متعدد جگہوں سے کاٹ کھایا، جتوئی پولیس نے مضروب محمد آصف کے چچا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ نواحی بستی و موضع دولت واہی کے غلام نازک جتوئی نے بتایا کہ گذشتہ روز صبح آٹھ بجے میرا یتیم بھتیجا محمد آصف سائیکل کی دکان پر کام سیکھنے جا رہا تھا زمیندار رشید نے اپنے چار پالتو کتے معصوم پر چھوڑ دیئے خونخوار کتوں نے محمد آصف کو متعدد جگہوں پر کاٹ کھایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔