سادھوکے : پولیس مظالم سے تنگ افراد کی جی ٹی روڈ بلاک کرکے خودسوزی کی کوشش

سادھوکے (نامہ نگار) پولیس مظالم سے تنگ متاثرہ افراد کی کمسن بچوں اور خواتین سمیت جی ٹی روڈ بلاک کرکے خودسوزی کی کوشش۔ بتایا گیا ہے دو ماہ قبل محلہ شریف پورہ میں بچوں کی لڑائی پر مشتعل بااثر عباس وغیرہ نے محلہ دار سردار محمد کے گھر میں داخل ہوکر اس کی اہلیہ سکینہ بی بی، سخاوت وغیرہ پر بیہمانہ تشدد کرنے کے علاوہ سکینہ کو گھسیٹ کر بازار میں درجنوں افراد کی موجودگی میں کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا۔ ملزمان کیخلاف صدر پولیس کے سب انسپکٹر حاجی امجد نے سنگین دفعات کی بجائے معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کرکے دوران تفتیش متاثرہ خاندان کو مختلف قانونی موشگافیوں میں الجھا کر ملزم پارٹی سے صلح پر مجبور کیا۔ پولیس افسر کے رویہ سے تنگ آکر متاثرہ خاندان کے سردار سکینہ، امین، بشارت، صغراں بی بی اور تین کمسن بچوں نے ایم این اے رانا عمرنذیر احمد خاں کی کوٹھی پہنچ کر شدید واویلا کیا تاہم ان کی عدم موجودگی سے دلبرداشتہ متاثرہ افراد نے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک کرکے کمسن بچوں سمیت خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم اس دوران ڈی ایس پی سرکل ملک محمد حسین سے مذاکرات اور مقدمہ میں سنگین دفعات شامل کرنے اور غیرجانبدارانہ تفتیش کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹہ بعد ٹریفک بحال کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...