”پاکستان کو اس وقت افغانستان میں بھی امن کیلئے زیادہ توجہ دینی چاہئے“

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان کو اس وقت افغانستان میں امن کے لئے زیادہ توجہ دینی چاہئے، برطانیہ کے وزیراعظم بھی پاکستان میں افغانستان میں فوجی انخلاءاور طالبان سے بات چیت کے ایشو پر پاکستان آئے تھے، برطانیہ اور پاکستان میں نئے تعاون کے حوالے سے کوئی نئی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ باتیں خارجہ امور کے ماہر پروفیسر مبشر ترمذی نے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی برادری خصوصاً یورپی ممالک کو بھی افغان امن پراسیس میں آن بورڈ رکھنا ضروری ہے تاکہ امن عمل کے اندر جو رکاوٹیں پیدا ہونگی ان پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو ایک مضبوط سپورٹ کی ضرورت ہوگی۔ ہمایوں اسلم خواجہ نے کہا ہے تجارتی حجم تین ارب پاﺅنڈ تک کرنے پر اتفاق ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کی کانفرس منعقد کی جائے کیونکہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی بہت مضبوط ہے اگردونوں طرف کے سرمایہ کار مل کر منصوبے لگاتے ہیں تو اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقع پیدا ہونگے۔ پاکستان کو برطانیہ کے ساتھ معاشی تعلقات کی بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبہ میں بھی تعاون کو بڑھانا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن