اسلام آباد (آئی این پی) سلواکیہ کے کوہ پیماﺅں کی ایک 6 رکنی ٹیم نے کہا ہے کہ ہم نے نانگا بربت کے سانحہ سے بہت کچھ سیکھا ہے مگر پھر بھی یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کوہ پیماﺅں کے لئے محفوظ ملک ہے۔ پیر کو ٹیم لیڈر پیٹر سکوریا نے ڈائرن پیک سر کرنے کی ایک مہم پر روانگی سے قبل یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے سکیورٹی کے بارے میں ہمیں تحفظ کا یقین دلایا ہے۔ پاکستانی ثقافت ہمارے لئے نئی ہے اور ہم پاکستان کی خوبصورتی سے محظوظ ہونا چاہتے ہیں۔