لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی سیکرٹری جنرل قائد اعظم فورم وگولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی نے اپنی دو نئی تصانیف ”سوانح حیات.... رہبر ملت“ قائد اعظم محمد علی جناح“ اور ”یادیں ملاقاتیں (آپ بیتی)“ ڈاکٹر مجید نظامی اور جسٹس (ر) منظور حسین سیال کو پیش کیں۔ ڈاکٹر مجید نظامی اور جسٹس (ر) منظور حسین سیال، صدر انجمن حمایت اسلام کتابوں کو لے کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے مبارکباد دی۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی کل (12) تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔