لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ میں ملوث نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرلوونسنٹ پرتاحیات پابندی عائد کردی۔انگلش کاونٹی میچزمیں میچ فکسنگ کرنیکی مل گئی سزا، ای سی بی نے نیوزی لینڈ کے کرکٹرلوونسنٹ پرتاحیات پابندی عائد کردی۔ ونسنٹ نے کاونٹی میچزمیں میچ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔ ونسنٹ تاحیات پابندی کی سزا پانیوالے پہلے کیوی اسپورٹس پروفیشنل ہیں، انہوں نے آئی سی ایل، چیمپئینزلیگ اوربنگلہ دیش پریمئیرلیگ میں بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا جس پربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان پرتین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ ونسنٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے ذریعے پیسہ لیکرکھیل کوتباہ کردیا۔ شرفاء کے کھیل کیساتھ اپنے ملک کا نام بھی بدنام کیا جس پروہ بہت شرمندہ ہیں۔
میچ فکسنگ،سابق کرکٹر لوونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد
Jul 02, 2014