لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرح ایشین ہاکی فیڈریشن میں بھی اب 70 سال سے زائد عمر کا کوئی عہدیدار نہیں رہے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اولمپیئن قاسم ضیاء نے نکشاف کیا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرح اب ایشین ہاکی فیڈریشن میں بھی کسی عہدے پر براجمان عہدیدار کی عمر 70 سال سے زائد نہیں ہوگی۔حتمی منظوری اگست ستمبر میں ہونے والے اے ایچ ایف کانگرس اجلاس میں لے جائے گی۔