اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے کہ عمرہ ویزے کی فیس بڑھ گئی ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سعودی سفارتخانے سے حج عمرہ زائرین کو حج عمرے کا ویزہ بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
عمرہ فیس میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان سعودی سفارتخانہ
Jul 02, 2014