کراچی (خصوصی رپورٹ) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کے دوران کئی حاملہ خواتین بروقت طبی امداد اور خون نہ ملنے کے سبب انتقال کر گئیں۔ طویل سفر بھی وجہ بنا۔ بنوں پہنچنے والی بہت سی خواتین کے ہاں قبل ازوقت ولادت ہو گئی۔ نومولود جانبر نہ ہو سکے۔ واحد سرکاری ہسپتال مہاجر خواتین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہے۔