راولپنڈی: پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

Jul 02, 2014

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں مصریال روڈ پر ایک پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول عمران اور فیصل کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں