الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع باعث حیرت ہے: شیریں مزاری

Jul 02, 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن ٹربیونلز کی مدت کار میں توسیع پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا ہے اور مقررہ چار ماہ کی مدت میں انتخابی عذرداریوں پر کارروائی مکمل کرنے کیلئے ان پر دبائو بڑھانے کی بجائے خیبرپی کے میں الیکشن ٹربیونلز کو 3ماہ جبکہ دیگرصوبوں میں 6ماہ تک کی مہلت دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی تھی کہ الیکشن کمیشن ٹربیونلز کے کام کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کیلئے مناسب وقت مقرر کرتا تاہم اس کے برعکس حالیہ توسیع کے ذریعے انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی اور فراڈ کی ناگزیر تحقیقات التوا کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ صرف دھاندلی میں ملوث رہا بلکہ مختلف حیلوں بہانوں سے اس دھاندلی کی تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں