انتخابی اصلاحات کمیٹی، سیاسی جماعتوں نے نام سپیکر کو بھجوا دیئے ‘خورشید شاہ کی ملاقات

Jul 02, 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا کام تیز کر دیا جبکہ  اس ضمن  میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کے نام سپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہو گئے۔ مسلم  لیگ کی  طرف  سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے سینیٹر اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، عبدالقادر بلوچ ، حکیم بلوچ، مرتضیٰ جاوید عباسی، طارق فضل چودھری اور زاہد حامدکو نامزدکیا گیا  جبکہ  دوسری  جماعتوں  میں  ایم کیو ایم کے ارکان میں فاروق ستار، ایس اقبال قادری، سینیٹر طاہر مشہدی شامل ہیں۔ دوسری  طرف  اے این پی نے حاجی عدیل جبکہ جماعت اسلامی نے طارق اللہ کا نام بھجوایا ہے جبکہ  جمعیت علمائے اسلام ف نے سینیٹر طلحہ محمود اور نعیمہ کشورکو نامزدکر دیا ہے۔ ادھر  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے  مختلف سیاسی   جماعتوں   کی  طرف سے   سپیکر  کو  بھجوائے  گئے   نام   موصول  ہو  نے  کی  تصدیق کر دی  ہے۔دریں اثناء خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں