منڈی فیض آبا د(نامہ نگار) منڈی فیض آباد کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس سے بچی اور کنڈیکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جن کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بس نمبر 8737 ایل آر سی لاہور سے فیض آباد آرہی تھی کہ مرزا پور کے قریب اس نے موٹر سائیکل سوار شہباز احمد، بچی صبا اور اسجد کو ٹکر مار دی جس سے شہباز اور بچی اور کنڈیکٹر عبدالرشید موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اسجد اور صبا کو خطرناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کردیا گیا۔ ثناء نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شرقپور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
منڈی فیض آباد: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچی سمیت 3 جاں بحق
Jul 02, 2014