عمران خان ، طاہر القادری و دیگر کو سندھ میں جلسے کرنے چاہئیں: ممتاز بھٹو

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما سردار ممتازعلی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان‘ ڈاکٹر طاہر القادری‘ چودھری برادران سمیت دیگر سیاستدان  جو پنجاب میں احتجاج اور جلسے جلوس کررہے ہیں‘ انہیں  یہ سب کچھ سندھ میں کرنا چاہئے کیونکہ سندھ میں دھاندلی‘ بدامنی‘ رشوت خوری اور حکمرانوں کی  نااہلی  گزشتہ چھ سالوں سے عوام کیلئے بڑا عذاب  بنی ہوئی ہے جس کی  اب  انتہا  ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام بے  یارومدد گار پیپلوں کے رحم و کرم   پر  بہت  بڑے عذاب میں جکڑا  ہوئے ہیں۔ فریب الیکشن کے بعد  سندھ کے عوام کو وفاقی  حکومت کا سہارا اور ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن مسلم لیگ (ن) کا علی بابا اور چالیس چور اور انکے ساتھیوں سے مفاہمتی بھائی چارہ کے بعد سندھ کے عوام مسائل میں گِھرکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت نہ صرف غیرآئینی اور غیراخلاقی ہے بلکہ اس نے اپنے چھ سالہ دور  حکومت  میں سندھ کو اتنا نقصان پہنچایا ہے  جو کہ غیر ملکی   حملہ آوروں اور  فاتحین نے بھی اتنا نقصان نہیں  پہنچایا  ہوگا۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ  ایسی ناقابل برداشت صورتحال پر عنقریب سابقہ سندھ نیشنل فرنٹ  کی ایگزیکٹوکمیٹی  اور سینٹرل کمیٹی کا مشترکہ اجلاس  طلب کرکے  صورتحال کا جائزہ لیکر مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...