لاہور (آئی این پی) شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 14اگست کو تحریک انصاف کے سونامی مارچ پر پولیس بھاگ جائیگی اور ’’فوج‘‘ آئے گی‘ عمران خان نے استعفیٰ دیا تو میں بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا‘ نواز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں‘ حکمرانوں کو عقل ہوتی تو 4حلقوں کے نتائج کی تحقیقات کراتے‘ اب پورا الیکشن کھلے گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بار بار غلطیاں کر رہے ہیں‘ افسوس کہ انہوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔
14اگست کو سونامی مارچ پر پولیس بھاگ جائیگی اور فوج آئے گی: شیخ رشید کا دعویٰ
Jul 02, 2014