ایف بی آر کے 4افسروں کی ترقی و تبادلے

Jul 02, 2015

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 4افسروں کے ترقی و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایڈیشنل کلکٹر عثمان باجوہ کو 5منی 2015ء سے 19واں گریڈ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر فیصل آباد عبدالمعید کو تبدیل کر کے ڈپٹی کلکٹر کسٹم ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گریڈ 17کے اسسٹنٹ کلکٹر محمد الیاس کو گریڈ 18اور سجاد حیدر جھن جھن کو 7اپر بل 2015سے گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ہے۔

مزیدخبریں