کسٹمز پری وینٹو کلکٹوریٹ اور اپریزمنٹ نے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

Jul 02, 2015

لاہور ( خبر نگار ) کسٹمز پری وینٹو کلکٹوریٹ لاہور نے مالی سال 2014-15میں ریکارڈ 29 ارب 73 کروڑ روپے ٹیکسوں کی مد میں اکھٹے کر لئے۔کسٹمز پری وینٹو کلکٹوریٹ لاہور کا گذشتہ مالی سال میں ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف 25 ارب 7 کروڑ روپے تھا جبکہ 29 ارب 73 کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے ۔ کسٹم کلیکٹوریٹ آپریزمنٹ لاہور نے 54ارب 90کروڑ 43لاکھ روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کر لیا۔ جو کہ مالی سال 2013-14ء کے دوران اکٹھے ہونیوالے 45ارب 83کروڑ 2لاکھ روپے سے 17فیصد اور ایف بی آر کی طرف سے رواں سال کیلئے مقررکردہ ہدف 53ارب 90کروڑ 32لاکھ سے 2فیصد زیادہ ہے۔

مزیدخبریں