اکیڈمی آف کرکٹنگ ایکسیلنس نے ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) اکیڈمی آف کرکٹنگ ایکسیلنس اور ایمبیسیڈر کے درمیان فلڈلائٹ ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلا گیا جسے اے سی ای نے 6 رنز سے جیت لیا۔ ای ایم ای ڈیفنس اکیڈمی آف کرکٹنگ ایکسیلنس میں اے سی ای نے 20 اوورز میں 183 رنز بنائے۔ ایمبیسیڈر نے پانچ وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ عتیق الرحمن 59 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔ اے سی اے کے جی ایم آپریشن امجد وٹو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...