لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی سمری مسترد کی۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ پر صبر کا مشورہ دینے والے وزیراعظم نے یہ مشورہ اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو کیوں نہیں دیا تھا جو مینار پاکستان میں دستی پنکھے لے کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا ڈرامہ کرتے رہے اور عوام کو مشتعل کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران مراعات یافتہ طبقہ نے 19 کروڑ عوام کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ غریب ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7فیصد جبکہ مراعات یافتہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 33فیصد اضافہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 33فیصد اضافہ کیا جائے۔