لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ خطہ میں بھارتی مداخلت بے نقاب ہو چکی ہے،ایم کیو ایم بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے،سب کچھ واضح ہونے کے بعد اگر اب حکومت نے محض ڈنگ ٹپاو¿پالیسی یا کسی بھی مصلحت کو سامنے رکھا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ،اس سے پہلے بھی کئی بارایم کیوایم کے دفاتر سے بھارتی اسلحہ پکڑا جا چکا ہے۔ کراچی میں سینکڑوں علماءسمیت ہزاروں افراد کا قتل عام کیا گیا، اس قتل عام میں کون نہیں جانتا کہ یہی ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں، اہلسنت والجماعت ایک عرصہ سے کہتی آرہی ہے کہ فرقہ واریت کے نام پر فسادات کرنے والے عناصر کو بھی ایم کیوایم کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔
کراچی میں سینکڑوں علماءکے قتل میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں : محمود احمد لدھیانوی
Jul 02, 2015