ملک میں سول مارشل لاء لگ چکا، نومبر، دسمبر ٹف ہوگا: شیخ رشید

Jul 02, 2015

اسلام آباد( صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سول مارشل لا لگ چکا ہے جب کہ نومبر اور دسمبر ٹف مہینے ہوں گے۔ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی والے فوج سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ نوازشریف کا کردار بھی مشکوک ہے۔ کراچی میں 1500 لوگ مرے ہیں. ذلت و رسوائی سے مردے بھی خراب ہو گئے لیکن حکومت کے پاس وقت نہیں. انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنے لئے خود مشکلات پیدا کیں۔ اس کیس میں برطانیہ بھی ایکسپوز ہوجائیگا۔ حالات ٹھیک نہیں ہیں، نوازشریف کیلئے فیز ون ہے لیکن آصف زرداری کیلئے جیل میں رنگ و روغن کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نومبر دسمبر ٹف دیکھ رہا ہوں۔

مزیدخبریں