مظفرگڑھ( نامہ نگار) رمضان بازار کے قیام کا مقصد غریب عوام بالخصوص مزدور طبقہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنٹر نے مظفر گڑھ اور چوک سرورشہید میں رمضان بازار کااچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا رمضان بازار میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو میعاری اشیاءخوردونوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاءخوردونوش کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ چوک سرور شہید رمضان بازار میں فری پارکنگ بنائی جائے اور ٹوکن جاری کئے جائیں۔انہوںنے رمضان بازار میں یوٹیلیٹی سٹور کے لگائے سٹال کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر انچارج یوٹیلیٹی سٹور کی سرزنش کی،مظفرگڑھ میں رمضان بازار کے معائنہ کے دوران اے ڈی سی عثمان خالد ، ڈی ایس پی سٹی احسان الحق، ڈی ایس پی صدر بختیار ، ماجد رحیم خانزادہ، صدر انجمن تاجران امیر حسن ، جبکہ چوک سرور شہید میں رمضان بازار کے معائنہ کے موقع صدر انجمن تاجران چوہدری منظور ، جنرل سیکرٹر ی حاجی عبدالرزاق، چوہدری محمد عابد، جاوید اقبال چوہدری ہمراہ تھے۔
رمضان بازار میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا : صوبائی وزیر امداد باہمی
Jul 02, 2015