کراچی(وقائع نگار) پی ایس 93 کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران تمام کاغذات غائب تھے۔ الیکشن کمشن نے خالی تھیلے عدالت کے حوالے کئے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جسٹس ظہور احمد ھکڑو اپنی رپورٹ الیکشن کمشن کو روانہ کریں گے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ویسٹ 4 جسٹس ظہور احمد ہکڑو کی عدالت میں بدھ کو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93 کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوئی۔ اس موقع پر فریقین جماعت اسلامی کے عبدالرزاق خان اور تحریک انصاف کے حفیظ الدین سمیت الیکشن کمشن آف پاکستان کے نمائندے برائے جانچ پڑتال سید اسد اسسٹنٹ الیکشن کمشن ویسٹ بھی موجود تھے ۔