ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نےکیس کی سماعت کی،درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نےآٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں پاکستان کےچھ صوبے ظاہر کر دئیے،انہوں نےموقف اختیارکیا،کہ سرائیکستان اور ہزارہ کو صوبہ ظاہر کرناطلبہ کے ذہنوں کو پاکستان کی غلط تاریخ بیان کرنے کے مترادف اور آرٹیکل ایک اور دو کی نفی ہے،درخواست گزار نےعدالت سےاستدعا کی کہ اس معاملے پروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،اورسیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین سمیت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سترہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نےدلائل سننے کےبعد سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کو سات جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہورکی سیشن عدالت نےپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی آٹھویں جماعت کےنصاب میں پاکستان کےچھ صوبے ظاہرکرنے پر سترہ ذمہ داروں کےخلاف مقدمہ درج کردیا
Jul 02, 2015 | 13:08