تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی پر یہ الزامات محض افواہوں کی بنیاد پر لگائے گئے تھے،انہوں نے کہا کہ پنتیس پنکچر سے متعلق بہت سی اطلاعات تھیں جن پر ہم نے یقین کر لیا ،ہمیں یقین کرنے کی بجائے ان افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیے تھی ،عارف علوی نے کہا کہ معافی مانگنے کا وقت آ گیاہے اس لیے 35پنکچر والے الزام پر معذرت خواہ ہیں ،تحریک انصاف کی جانب سے دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد 35پنکچرکا الزام لگایاگیاتھا جس کی بنیاد پر دیگر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے ہیں، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں بھی یہ الزامات ثابت نہیں کیے جاسکے ۔جس کے باعث عارف علوی نے اس الزام کے حوالے سے معذرت کر لی ہے اور کہاہے کہ یہ الزاما ت غلط افواہوں کی وجہ سے لگا ئے گئے تھے ۔