ٹریفک وارڈن کیس میں لاہور کی مقامی عدالت نےعمران خان کے بھانجوں اور انکے ڈرائیورکو ضمانت پر رہا کر دیا

Jul 02, 2015 | 15:38

لاہور کی کینٹ کچہری کےجوڈیشل مجسٹریٹ مظہر حسین رامے نے کیس کی سماعت کی،ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک وارڈن نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عبداللہ خان،عظیم خان اور انکے ڈرائیور کو گالیاں نکالیں اور بدتمیزی کی،وارڈن کی وائرلیس پر تھانہ ریس کورس پولیس نے عبداللہ اورعظیم کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد الٹا ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا،انہوں نے بتایا کہ وارڈن سے صلح ہونے کے باوجود عمران خان کے بھانجوں کے خلاف سیاسی دباو پر مقدمہ درج کیا گیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض موقع پر ہی رہا کردیا۔

مزیدخبریں