وزارت پانی وبجلی نے بلوں کے نادہند گان کی فہرست تیار کرلی ہے،تیس جون دو ہزار بارہ تک کے واجبات ادا نہ کرنےوالوں کو واجبات کی ادائیگی کا آخری موقع دیا جا رہا ہے،نادہند گان اپنے واجبات اکتیس جولائی تک جمع کرا دیں تو انھیں تیس فی صد کم ادائیگی کرنا ہوگی، اکتیس اگست اور تیس ستمبر تک واجبات ادا کرنے والوں کو بالترتیب پچیس اور بیس فی صد چھوٹ دی جائے گی،وزارت پانی وبجلی کےمطابق ایسے تمام نادہندگان جو واجبات ادا نہیں کریں گے ان کی فہرست یکم اکتوبر کو قومی احتساب بیورو کو فراہم کر دی جائے گی،،نیب نادہندہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دے گا-
وزارت پانی وبجلی نے بلوں کے نادہندہ گان کوواجبات کی ادائیگی کیلئےآخری موقع دے دیا
Jul 02, 2015 | 16:35