لندن (سپورٹس ڈیسک)ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے دوسرے رائونڈ میں مینز سنگلز مقابلوں میں ڈیل پوٹرو نے واورینکا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈکیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پوٹرو کی کامیابی کا سکور تین چھ ‘چھ تین ‘سات دو اور چھ تین رہا ۔ٹامس برڈچ نے بیکر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ برڈچ نے چھ چار ‘چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی ۔فرانس کے جوالفرائیڈ تسونگا جوان مناکو کوہراکر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔تسونگا نے چھ ایک ‘چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ۔پائولی نے ینگ کو چھ چار ‘چھ تین اور چھ تین سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ویمنز سنگلزمیں امریکی وینس ولیمز نے کاسٹکینا کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تیسرے رائونڈ میں سواریز نووارو نے ایراکووک کو چھ دو اور چھ دو سے شکست دیدی۔ تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن امریکی سرینا ولیمز نے مشعل کو شکست دیدی۔سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے ڈبلز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی۔