لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں 505 پاکستانی قید ہیں۔ بھارت میں قید 372 عام شہری اور 133 ماہی گیر ہیں۔ پاکستان کی جیلوں میں قید بھارتیوں کی تعداد 518 ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔
بھارت میں 505 پاکستانی قید ہیں، دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ
Jul 02, 2016